ماحولیاتی تحفظ ایجنسی(ای پی اے) فیلڈ آفس سیالکوٹ کی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

بدھ 30 جولائی 2025 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی(ای پی اے) فیلڈ آفس سیالکوٹ نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 12 چمڑا فیکٹریوں کے واشنگ ڈرمز سیل کر دیے۔ترجمان ای پی اے کے مطابق یہ کارروائی اس بنا پر کی گئی کہ مذکورہ ٹینریز کو مقررہ سیالکوٹ ٹینری زون (ایس ٹی زیڈ) منتقل کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فیکٹری مالکان کو متعدد بار تنبیہ کی گئی تھی کہ آلودگی سے بچاؤ کے لیے ٹینری زون میں منتقلی کو یقینی بنائیں، مگر ہدایات پر عمل نہ ہونے پر فیلڈ آفس نے قانونی کارروائی کی.ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صاف ماحول، صحت مند پنجاب کے وژن پر عمل پیرا ہے، اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔