بنوں تھانہ احمد زئی پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کارروائی ، جھونپڑی نذر آتش

بدھ 30 جولائی 2025 11:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بنوں میں تھانہ احمد زئی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھونپڑی نذر آتش کرکےسامان قبضہ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ احمد زئی کے ایس ایچ او حسن گل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش یونس خان ولد نسیم سکنہ بیزن حیل (حال حڑہ غوڑہ) کے ٹھکانے پر حسبِ ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران ملزم پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہوچکا تھا ، تاہم منشیات فروشی کے لیے قائم کی گئی جھونپڑی کو موقع پر ہی نذر آتش کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دیگر مشکوک اشیاء بھی قبضے میں لے کر تھانہ منتقل کر دی گئیں۔ملزم کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد کامیابی کی امید ہے۔ضلع بنوں میں منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بنوں پولیس اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :