سیالکوٹ،میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں تقریب

بدھ 30 جولائی 2025 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں پولیس لائنز سیالکوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز بچوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور مشکل ڈیوٹی کے باوجود بچوں کی بہترین تربیت اور رہنمائی کرنے والے والدین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نہ صرف عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے بلکہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات ملازمین کی حوصلہ افزائی کا موثر ذریعہ ہیں۔تقریب میں پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :