
انسانی سمگلنگ سنگین جرم، حکومت جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہی: وزیراعظم
بدھ 30 جولائی 2025 13:26

(جاری ہے)
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران تارکین وطن کی سمندر میں جانوں کے ضیاع جیسے افسوسناک واقعات نے انسانی سمگلنگ کی ہولناک حقیقت کو بے نقاب کیا، وفاقی حکومت نے اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو اس جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور کئی سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بیرون ملک قانونی روزگار کے مواقع اور ان کے محفوظ طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی یا گمراہ کن راستوں کا انتخاب نہ صرف جان کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔شہباز شریف نے عوام، میڈیا، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ انسانی سمگلنگ کے خلاف آگہی مہمات میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ، باوقار اور استحصال سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
عطا اللہ تارڑ کا این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے بلال فاروق تارڑ کی بطور ن لیگ امیدوار نامزدگی پر اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.