ایس پی انویسٹی گیشن کی پٹرول پمپ و فیکٹری مالکان و ذمہ داران سے ملاقات ،سی سی ٹی وی کیمروں کو نیٹ میں لانے پر اتفاق

بدھ 30 جولائی 2025 15:09

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایس پی انویسٹی گیشن کی پٹرول پمپ و فیکٹری مالکان و ذمہ داران سے ملاقات ،سی سی ٹی وی کیمروں کو نیٹ میں لانے پر اتفاق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ نے سی سی ٹی وی کیمروں کے حامل پٹرول پمپ مالکان اور فیکٹری آنرز و عہدیدران سے ایک اہم میٹگ کی جس میں انہوں نے منیجر سیف ، اسسٹنٹ منیجر کے ہمراہ انہیں سیف سٹی کی کارکردگی و ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں پٹرول پمپس اور فیکٹریوں پر نصب کیمروں کو بھی پولیس نیٹ میں لانے کے اغراض و مقاصد پیش کیے جس پر میٹنگ میں شامل سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہار، سابقہ ایگزیگٹو ممبرز چوہدری محمود احمد، قاضی ظفر اقبال، سینئر ممبرز میاں انس ظفر، چوہدری ظہیر احمد، محمد یاسر رامے، سرفراز یوسف، خواجہ بشیر احمد، میاں شکیل احمد، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ولید احمد، منیجر ایڈمن حمزہ شوگر ملز عمیر کامران، اتحاد شوگر ملز کے افتخار احمد، جے ڈی ڈبلیو عبدالخالق کانجو، انجمن تاجران کے محمد عظمان، محمد اسلام نورانی اور چوہدری نثار احمد گجر نے تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر ایس پی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے بہترین اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

\378