سیالکوٹ، کلینک آن ویلز کا مقصدشہریوں کو گھر گھرمفت طبی سہولیات فراہم کرناہے ،ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن

بدھ 30 جولائی 2025 15:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن ڈاکٹر محمد عدنان نےوزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی مہم صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے تحت سیالکوٹ کے علاقے محمد پورہ ،یونس آباد اور ڈسکہ کلاں میں کلینک آن ویلز کی ٹیم سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز میں موجود مفت میڈیکل ٹیسٹ و الٹراساونڈ سکین کی سہولت زیادہ سے زیادہ مریضوں کو فراہم کی جائیں، خاص طور پر بچوں کی نیوٹریشنل سکریننگ ، ویکسی نیشن کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے اور بزرگ شہری اور خواتین کو ترجیح دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کلینک آن ویلز کا مقصد گھر گھرمفت طبی سہولیا ت فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔اس سلسلے میں عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر قاسم علی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن ویلز میں چلنے والی گاڑیوں میں موجود میڈیکل کٹ، فٹنس اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :