ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاریوں بارے ضلعی افسران کا اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 15:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدار ت ملک کے 79 ویں یوم آزادی کو جوش و جذبہ کے ساتھ منانے اور اس کی تیاریوں کے حوالہ سے ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالہ سے محکمہ تعلیم، ٹی ایم اوز اور دیگر ضلعی محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی کو جوش و خروش سے منایا جائے اور ایسی تقریبات منعقد کی جائیں جن سے عوام میں یوم آزادی سے متعلق جوش و خروش پیدا ہو اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کر دار ادا کر سکیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا، ایس پی کینٹ، ٹی ایم او حویلیاں، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔