گوجرانوالہ،کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ترقیاتی سکیموں کی منظوری

بدھ 30 جولائی 2025 16:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں32 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں محکمہ ہائی ویز، بلڈنگز، گوجرانوالہ ،،سیالکوٹ،نارووال اور وزیر آباد کی سکیمز شامل ہیں ،اجلاس میں منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ ،ڈی سی کمپلیکس کی ںورڑ آف ریونیو کی ساڑھے 42کروڑ روپے کی سکیمز کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ پنلک ہیلتھ وزیرآباد اور گوجرانوالہ کی سکیمز کی منظوری دی گئی اور محکمہ بلڈنگز کی 42کروڈ روپے ،پبلک ہیلتھ وزیر آباد اور گوجرانوالہ کی 16کروڑ روپے ،ہائی ویز گوجرانوالہ کی 91،ہائی ویز وزیر آباد کی کروڑروپے، نارووال کی ہائی ویز کی 56کروڑ،سیالکوٹ کی 210۔

(جاری ہے)

کروڑروپے،ہائی ویز حافظ آباد کی 105۔ کروڑ روپے کی اجلاس میں پیش کی گئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف ، ایس ای ہائی ویز ، ایس ای بلڈنگر، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت نظر ثانی منصوبوں پر تخمینہ جات اور لاگت کی منظوری کا مقصد جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے اورحکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق پرائس ویری ایشن صرف ان منصوبوں کے لئے ہوگی جن کی 30 جون سے قبل منظوری کے بعد تر قیاتی کام ایوارڈ کر دیا گیا ہو گا۔

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے اس ا قدام سے تعمیراتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھی جاسکیں گی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔\378

متعلقہ عنوان :