سرگودہا پولیس کی کارروائی، مدعی ہی چور نکلا

بدھ 30 جولائی 2025 16:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سرگودہا کی تھانہ میلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ میلہ پولیس کو نقدی اور زیورات کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش مدعی مقدمہ کی جانب سے دی گئی معلومات میں تضادات محسوس کئے گئے، جس پر پولیس نے اسے شاملِ تفتیش کیا۔

مزید چھان بین پر انکشاف ہوا کہ مدعی مقدمہ خود ہی واردات میں ملوث تھا ۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملزم خود مدعی تھا، اس لئے اسے ٹریس کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم پولیس نے تفتیش کے دوران اصل ملزم کو بے نقاب کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسا مکروہ فعل دہرانے کی جرأت نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :