سانگلہ ہل ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 جولائی 2025 17:00

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) عوام الناس کو علاج معالجے کی مفت فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، مختلف شعبہ جات کا معائنہ، ادویات کے اسٹاک سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے مفت ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔ سی او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔مریضوں اور انکے لواحقین سے شفقت سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، طبی عملہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کے علاج معالجے پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :