غازی ء ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کے رہنما اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں،محترمہ خولہ خان

بدھ 30 جولائی 2025 17:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے آزاد جموں وکشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراھیم خان مرحوم کی ساری زندگی ریاستی تشخص قومی وقار،حصول آزادی،آئین وقانون کی حکمرانی،جمہوریت کے استحکام کو پروان چڑھانے کیلئے وقف رہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ غازی ء ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کے رہنما اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں غازی ملت واحد شخصیت تھے جنہوں نے سری نگر سے ڈوگرہ سامراج کے خلاف بغاوت کی بنیاد فراہم کی جس کے نتیجے میں ڈوگرہ راج کی ظالم،جابر اور غاصب حکومت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ غازی ملت کی تحریکی، سیاسی، جمہوری اور ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلتی ہیں۔انھوں نے کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری قوم تمام تر ذاتی اور گروہی اختلافات کو ختم کرکے متحد ہو جائے اور غازی ملت کے مشن کی تکمیل کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہو۔