امیر بالاج قتل کیس کی سماعت7 اگست تک ملتوی

بدھ 30 جولائی 2025 17:51

امیر بالاج قتل کیس کی سماعت7 اگست تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت7 اگست تک ملتوی کر دی۔عدالت میں امیر بالاج کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر پر وکیل نے جرح کرنا تھی لیکن ڈاکٹر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی،گزشتہ تاریخ پر ڈاکٹر پر وکیل نے جزوی جرح کی تھی۔

(جاری ہے)

اس کیس میں ملزم ارسلان، ہارون اور سہیل محمود حاضر تھے، کیس میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ مفرور ہیں جبکہ احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔عدالت میںچوہنگ پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔