قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی میں ''سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی'' کا باضابطہ افتتاح کر دیا

بدھ 30 جولائی 2025 18:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی میں ''سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی'' کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق یہ نئی تعلیمی سہولت خطے میں جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہمراہ فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سکول جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ مصنوعی ذہانت (AI)، جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (GIS) اور ریموٹ سینسنگ کے شعبوں میں تحقیق اور تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکول گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرے گا جوانہیں ملکی و عالمی سطح پر مقابلہ کر نے کے قابل بنائی گی۔

(جاری ہے)

سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی چھ شعبوں پر مشتمل ہے جن میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور سائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا قیام شعبے کے چیئرپرسن ڈاکٹر ثابت رحیم کی انتھک محنت کے باعث یقینی ہوا ہے۔وائس چانسلر نے شعبے کے چیئرپرسن اور ان کی پوری ٹیم کے کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :