خواتین یونیورسٹی ملتان اور نجی کالج میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 30 جولائی 2025 18:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان اور نجی کالج میں ایم او یو سائن ہوگیا ۔ ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان اور کیپس گروپ آف کالجز کے درمیان باضابطہ طور پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔جس کا مقصد تعلیمی تعاون کو بڑھانا اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کےاور طالبات کو بااختیار بنانا ہے ۔

ایم او یو پر خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اورکیپس کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ارسلان خالد نے دستخط کیے۔ شعبہ سیاسیات اور بین الا قوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر اسماء اکبر اور کیمپس منیجر ملتان زوہاب رفیق فوکل پرسنز کے طور پر کام کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ اس ایم او یو کا مقصد سی ایس ایس، پی ایم ایس، ایف پی ایس سی، اور پی پی ایس سی کے خواہشمندوں کے لیے منظم تربیت، ماہرانہ رہنمائی اور خصوصی وسا ئل فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایم او یو کے تحت خواتین یونیورسٹی کی طالبات ، سابق طالبات ،تدریسی اور انتظامی فیکلٹی ممبران کے لیے کیمپس خصوصی رعایتی پالیسی دے گا۔ جبکہ مقابلے کے امتحانات پر سیمینارز اور پوڈ کاسٹس کی مشترکہ تنظیم، کیریئر کی ترقی اور تعلیمی موضوعات، اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے لیے فیکلٹی کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ اس اقدام سے جنوبی پنجاب میں خو اتین کو بااختیار بنانے اورتعلیمی ترقی دینے میں مد د ملے گی۔اس موقع پر ارسلان خالد اور دیگر نے کہا کہ ایم او یو سے طالبات کو آگے بڑھنے کے موقع ملے گا ،دونوں اداروں کی تجربہ کار فیکلٹی مقابلے امتحانات کی تیاری کےلئے مدد فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر خزانہ دار ڈاکٹر سارہ مصدق بھی موجود تھیں۔