لاڑکانہ پولیس کا ڈاکووں کے خلاف آپریشن ، اسلحہ برآمد

بدھ 30 جولائی 2025 18:56

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹیڈ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور کی حدود میں پولیس کی جانب سے نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے چار ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ ان کے تین خفیہ اور اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔کارروائی کے دوران پولیس نے دو عدد مارٹر گولے،دو عدد کلاشنکوف،ایک عدد شاٹ گن اوربھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کرلئے ہیں۔تمام ٹھکانوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا تاکہ یہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکیں۔واضع رہے کہ آپریشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، قتل، پولیس و دیگر فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے کیا جا رہا ہے۔