کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں منظوری کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 18ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لیے پیش کی گئی۔ منظوری کے لیے پیش کی گئی سکیوں میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 5، ایل ڈی اے کی 1، پبلک بلڈنگز سیکٹر کی 1، اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر اور روڈ سیکٹر 11ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنرلاہور کی زیر صدارت ڈویژنل ورکنگ کمیٹی نے مختلف محکموں کی پیش کردہ کل 18 سکیموں کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 18میں سے 14سکمیوں کی منظوری دی جبکہ 4کو ڈیفر کردیا گیا۔ ڈیفر کی گئی سکیوں میں لوکل گورنمنٹ کی دو، ہائی وے روڈ سیکٹر کی ایک اور ایل ڈی اے کی ایک سکیم شامل ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر ترقیاتی سکیم میں تمام ایس اوپیز کی مکمل جانچ، سکیم کی معیار، ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال سمیت لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :