نثارہ عباسی کاسنٹرل جیل راڑہ کا دورہ، قیدیوں کی رہائش، خوراک اور دیگر معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

بدھ 30 جولائی 2025 20:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) آزادکشمیرحکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن و چیئرپرسن ویمن پارلیمانی نثارہ عباسی نے سینٹرل جیل راڑہ کا دورہ کر کے مختلف بیرکس کے معائنہ کیا اور قیدیوں باالخصوص خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے بیرکس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان کے لیے سلائی کڑھائی، کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ کل کو انہیں جیل سے باہر خا کر روزگار حاصل کرنے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس موقع پر بیرکس میں پنکھوں کی تنصیب اور واٹر کولر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور پانی کی کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔ اس موقع پر مشیر حکومت نے بیرکس میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کارکردگی کو سراہا اور قیدیوں کے رہائشی، خوراک اور دیگر معاملات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :