باغ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، مختلف علاقوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا

بدھ 30 جولائی 2025 21:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) باغ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے میونسپل کارپوریشن اور پولیس نفری کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا جہاں پر تھڑے ہٹائے گئے اور شہر کے اندر سڑک پر لگائے گئے موٹر سائیکل ضبط کر لئے گئے۔

شٹرز کے باہر سڑک پر رکھا ہوا سامان شٹرز کے اندر رکھنے ہدایات جاری کی گئیں اور موقع پر ہی سامان اندر رکھوا دیا گیا جبکہ سڑک پر لگی ریڑھیاں ہٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی باغ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے ، شہر کے اندر لاقانونیت کو فروغ دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، تاجران انتظامیہ سے تعاون کریں ، سڑک پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے لیے ہے ، اس پر سامان نہ رکھیں ، اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل مختص شدہ پارکنگ میں لگائیں اور شہری بھی اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختص شدہ پارکنگ میں لگائیں ، تھڑے لگانے کی کسی کو اجازت نہیں ، انتظامیہ کسی بھی ایسے شخص کو معاف نہیں کرے گی جو تجاوزات کرے گا، باغ کے شہری اور تاجران انتظامیہ کیساتھ ملکر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :