ایکسپو 2025ء اوساکا میں پاکستانی پویلین نے عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کیا، سید فیروز عالم

بدھ 30 جولائی 2025 20:55

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)جاپان کے شہر اوساکا میں ہونیوالی عالمی نمائش ایکسپو 2025ء میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025ء میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ سید فیروز عالم شاہ نے کہا کہ ایکسپو جیسے عالمی ایونٹ میں پاکستان کی موجودگی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ سرمایہ کاروں کے لیے بھی امید کی نئی کرن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پویلین کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گے۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور سرکاری اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اس کامیاب نمائندگی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔