مصدقہ کاپی فیس میں اضافہ پر وکلاء کا اعتراض،چیف جسٹس کی مداخلت سے فیس ختم ہونیکا امکان

بدھ 30 جولائی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے مصدقہ کاپی کی فیس 50 سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کے فیصلے پر وکلاء نے شدید اعتراض کیا، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی مداخلت سے ملتان اور بہاولپور بینچز کے وکلا کیلئے فیس ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر یہ فیس 50 روپے ہے، مگر فنانس بل کے ذریعے ملتان اور بہاولپور میں یہ 500 روپے کر دی گئی تھی، جو وکلاء کے مطابق امتیازی سلوک ہے۔چیف جسٹس کی مداخلت پر امکان ہے کہ صوبہ بھر میں یہ فیس یکساں 50 روپے کر دی جائے گی، جس سے وکلاء برادری کو بڑا ریلیف ملے گا۔