سمبڑیال میں پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کی تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مشترکہ کاروائیاں جاری، متعدد افراد کوجرمانے عائد

جمعرات 31 جولائی 2025 10:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کی تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سمبڑیال میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ سرکاری املاک پر قابض دکانداروں کا سامان ضبط جبکہ متعدد کو تجاوزات کی پاداش پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ناجائز منافع خوری میں ملوث 7 عدد دکانداروں کو جرمانے جبکہ ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سمبڑیال کے گردو نواح میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج جبکہ گیس ری فلنگ کرنے والوں کی مشینیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں ، ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف حکومتی ہدایات کے مطابق بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :