ضلعی انتظامیہ معذور افراد کے لیےممکنہ اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ

جمعرات 31 جولائی 2025 11:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کوئٹہ میں معذور افراد کے لیے خصوصی رسائی کا راستہ بنایا جارہا ہے تاکہ انہیں دفتر آمدورفت میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلعی سطح پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا تقریب میں نجی کمپنی کے تعاون سے معذور افراد اور خواتین میں ویل چیئرز اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد وقار کاکڑ، نجی کمپنی کے مالک، اور صدر حقوق معذوران بلوچستان عثمان قریشی بھی موجود تھے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے معذور خواتین کو سلائی مشینیں اور معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :