Live Updates

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اجلاس، نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

جمعرات 31 جولائی 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں روٹی کے نرخ، وزن، معیار اور آٹے کی دستیابی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لہٰذا مقررہ نرخ اور وزن پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور باقاعدہ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :