سرگودھا، عدالت کا منشیات فروش کو 9 سال قید اور 9لاکھ80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 31 جولائی 2025 12:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) منشیات فروشی کے مقدمہ میں سیشن عدالت نے مجرم کو 09 سال قید اور 9لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت سرگودھا نے منشیات فروشی کے مقدمہ 743/23 تھانہ اربن ایریا کا فیصلہ سنا دیا، منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مجرم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھاپولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر عدالت نے مجرم کو 09 سال قید اور 9لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

اس موقع پرڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔