سرگودھا،مقدمہ قتل کے فیصلے میںملزم کو سزائے موت ، 5لاکھ جرمانہ کی سزا

جمعرات 31 جولائی 2025 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں دو سال قبل غلام حسین نے مخالف کو قتل کیا، جس پر تھانہ بھیرہ پولیس نے زیر دفعہ302مقدمہ 174/2023درج کیا ،جس پر فاضل عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام حسین کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔