کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ کے ساتھ ڈیٹ کی افواہیں، تصویر منظر عام پرآگئیں

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھ کر افواہوں نے زور پکڑا۔امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مونٹریال کے ایک عہدیدار نے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گلوکارہ کیٹی پیری کے رواں ہفتے ایک ساتھ کھانا کھانے کی تصدیق کی ہے۔