سعودی اور فرانسیسی کردار نے دو ریاستی حل کا جمود توڑ دیا، مصر

اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے،وزیرخارجہ

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہاہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ "دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو "ناقابل تصور قرار دیا۔غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دبا ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصر امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس "جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے۔