پاک فوج کے فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز قابل تحسین ہیں، اظہر حمید بھٹی

جمعرات 31 جولائی 2025 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے معروف ایکسپورٹراظہر حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر جیسی ولولہ انگیز قیادت میں افواج پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینا پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔