پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی کارروائی، 10ہزار کلو زائد المعیاد مضر صحت گوشت برآمد ،چار ملزمان گرفتار

جمعرات 31 جولائی 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بکر منڈی لاہور میں چھاپہ مار کر 10ہزار کلو زائد المعیاد مضر صحت گوشت برآمد کر کےچار ملزمان گرفتار کروا دئیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کولڈ سٹور کا ٹمپریچر مقرر کردہ حد کے مطابق نہ تھا،گوشت کی رنگت نیلی کالی، کولڈ سٹور میں تعفن زدہ ماحول پایا گیا، سٹور میں صفائی کے ناقص انتظامات،حشرات اور جانوروں کی بھرمار پائی گئی، برآمد شدہ تمام تر گوشت قانونی کارروائی کے بعد تلف کر دیا گیا،بیمار مردہ جانور نواحی علاقوں سے لا کر گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا تلف کردہ گوشت لاہور شہر کے مختلف ہوٹلز پر سپلائی ہونا تھا،ویجلنس ٹیمیں جلد از جلد جعلسازوں کے گروہ کا پتہ لگا کر رپورٹ پیش کریں،غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں،خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے گا،شہری خوراک کے چنائو کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائیں،غذائیت سے بھرپور اشیا کا استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :