سیف سٹی ورچوئل بلڈ بنک کا فوری ایکشن، 4دن کی بچی کو خون کی فراہمی

بروقت خون کی فراہمی پر والد نے سیف سٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،دعائیں دیں

جمعرات 31 جولائی 2025 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) سیف سٹی ورچوئل بلڈ بنک کا فوری ایکشن، 4دن کی بچی کو خون کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق میو ہسپتال سے شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر فوری خون کی درخواست کی،سیف سٹی بلڈ بنک کے آفیسر نے بچی کی جان بچانے کے لیے خود اپنا خون عطیہ کی، بروقت خون کی فراہمی پر والد نے سیف سٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بنک شہریوں کی زندگیوں میں روشنی اور امید کی نوید بن کر ابھر رہا ہے، قیام کے صرف 8ماہ میں 26ہزار سے زائد شہریوں کو کامیابی سے مدد فراہم کی جا چکی ہے، سیف سٹی بلڈ بنک ڈیٹا بیس میں 80ہزار سے زائد بلڈ ڈونرز کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے تحت پنجاب بھر میں 24گھنٹے سروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :