ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا دیا

جمعرات 31 جولائی 2025 18:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا دیا ۔تھانہ سٹی میلسی میں درج مقدمہ نمبر 700/22 میں ملزم محمد اجمل نے تنسیخ نکاح کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد، شہزاد علی اور شان علی کو قتل جبکہ صائمہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی شفاف اور مربوط تفتیش، ناقابل تردید شہادتوں اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر رمضان ملک کی عدالت میں مومؤثر پیروی اور دلائل کے باعث ایڈیشنل سیشن جج میلسی جناب محمد عرفان نسیم تارڑ نے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت، 18 سال قید اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کا کہنا ہے کہ وہاڑی پولیس قتل جیسے سنگین جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے نہ صرف مجرمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ عدالتی سطح پر سزایابی کے لیے بھی تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے، تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہو اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔\378