Live Updates

دگنی قیمت پر بھی عوام کو چینی میسر نہیں، جمعیت علمائے اسلام

حکومتی وزراء لوٹ کھسوٹ میں مشغول عوام کی آہ و بکا کون سنے گا، ترجمان اسلم غوری

جمعرات 31 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ دگنی قیمت پر بھی عوام کو چینی میسر نہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ حکومتی معیشت دانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،گندم اسکینڈل کے بعد شوگر اسکینڈل حکمران کیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے کہاکہ دگنی قیمت پر بھی عوام کو چینی میسر نہیں،حکومتی وزراء لوٹ کھسوٹ میں مشغول عوام کی آہ و بکا کون سنے گا۔اسلم غوری نے کہاکہ حکومت بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ اعداد وشمار کے ہیر پھیر سے مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق حکمران عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،جعلی مینڈیٹ لے کر مسلط ہونے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :