رانا طاہر رحمان کی سیاسیات میں جی سی یو سے پی ایچ ڈی مکمل

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے رانا طاہر رحمان نے سیاسیا ت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔جی سی یو شعبہ امتحانات نے رانا طاہر رحمان کے تحقیقی مقالے لاہور میں کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کا جائزہکی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

طاہر رحمان نے اپنی تحقیق شعبہ سیاسیات کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کی زیرِ نگرانی مکمل کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے رانا طاہر رحمان کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ایسے محققین پر فخر ہے جو معاشرتی مسائل پر تحقیق کرتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ یہ تحقیق پالیسی سازی اور آگاہی میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :