چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لیلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

ای سی ایل میں ڈالے گئے 18 شوگر ملز مالکان کے نام چند دنوں میں جاری کردیے جائیں گے، وزارت فوڈ حکام

جمعرات 31 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کردیے جائیں گے۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا۔وزارت فوڈ حکام نے بتایا کہ تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات ہیں اور شوگرملوں کے چینی اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لگادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :