علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑے میں نیا موڑ آگیا

اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی جو بعد میں غائب ہوگئی

جمعہ 1 اگست 2025 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔علیزے شاہ اور منسا ملک نے 2023 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی تھی۔

(جاری ہے)

علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کرتے ہوئے پورا قصہ بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری۔

علیزے شاہ نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی معاملہ عدالت لے جانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔ اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی جو بعد میں غائب ہوگئی۔