روس اور چین کی مشترکہ بحری مشق کی افتتاحی تقریب

جمعہ 1 اگست 2025 11:34

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) روس اور چین کی بحری افواج کی مشترکہ مشق ’’میری ٹائم کوآپریشن - 2025‘‘ کی افتتاحی تقریب روس کے مشرقی شہر ولادی ووستک میں منعقد ہوئی ، مشق 3 تا 5 اگست تک بحیرہ جاپان میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ، روسی پیسفک فلیٹ کی پریس سروس نے بتایا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دو جنگی بحری جہاز، ایک آبدوز اور دو ریسکیو و معاون جہاز روس کے ساحلی شہر ولادی ووستک میں مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

یہ مشقیں روس کے وائس ایڈمرل ڈینس بریزووسکی اور چین کے وائس ایڈمرل لیو زیزھو کی قیادت میں ہوں گی۔ روس کے وائس ایڈمرل ڈینس بریزووسکی نے مشقوں میں حصہ لینے والے عملے سے خطاب میں کہا کہ یہ مشقیں دفاعی اور امن قائم رکھنے کے مقاصد کے تحت کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :