بلوچستان جلد ایک پرامن اور خوشحال صوبہ ہوگا، وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ

جمعہ 1 اگست 2025 12:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ،وہ دن دور نہیں جب یہ ایک پرامن اور خوشحال صوبہ ہوگا ،یہاں بسنے والے بلوچ ،پشتون اور ہزارہ ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، خصوصی افراد کے حوالے سے معاہدہ تاریخی ہے جس سے بہرے اور سماعت سے محروم افراد کو سہولیات میسر ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعے کو سماجی تنظیم اور بہبود آبادی بلوچستان کے درمیان ڈیف ریچ سینٹرکے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید عمران احمد شاہ نے معاہدے کو بلوچستان کے خصوصی افراد کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود اور پی پی اے ایف کے درمیان اس تعاون کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے کہا کہ پی پی اے ایف) کی ٹیم کا تہہ مبارک باد کے مستحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم اللہ پر توکل کرتے ہیں تو وہ آسانیاں پیدا کرتا ہے ،خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں ہر طرح کی سہولت مسیر ہو نی چاہیے ، تعلیم اور روزگار فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجہیہ قمر۔پی پی ایف اے کے سی ای او نادر گل بڑیچ ۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت قریش سمیت بڑی تعداد لوگوں نے شرکت کی۔\932