سندھ ہائیکورٹ، ڈیفنس میں غیرقانونی تعمیرات پر ڈی ایچ سے وضاحت طلب

عدالت عالیہ کا آئندہ سماعت تک ڈی ایچ اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کابھی حکم

جمعہ 1 اگست 2025 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ڈیفنس میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے حکام سے وضاحت طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں 600 گز کے پلاٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر ڈی ایچ اے کیخلاف درخواست دائر کی گئی، جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ایک ہزار گز سے زائد کے پلاٹ کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ڈی ایچ اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی ایچ اے حکام تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کی وضاحت پیش کریں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 600 گز کے پلاٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا، ڈی ایچ اے نے غیرقانونی تعمیرات کی منظوری دی، ڈی ایچ اے نے شکایت کے جواب میں تعمیرات بلڈنگ پلان کے مطابق قرار دی۔