ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ

جمعہ 1 اگست 2025 16:40

ایف بی آر کا  جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ ہوا تو حکومت کو ٹیکس بھی زیادہ ملے گا،ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ٹیکس چوری کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔