جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 1 اگست 2025 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے یومِ آزادی کی مناسبت سے اتحاد اور قومی فخر کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مرکزی کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

یہ تقریب جامعہ کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جنہوں نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے قومی پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا۔یونیورسٹی کی قیادت، ادارہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبہ نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور قومی پرچم کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کا کامیاب انعقاد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، سہراب زمان کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :