ناران میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ محمد خان نے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ایس ڈی ایف او) کاغان کے ہمراہ ناران میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا اور علاقے کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنا تھا۔ اس دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے عوام خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ایک درخت لگانا نہ صرف ماحول کی بہتری کا ذریعہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔ شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کے عملہ، مقامی افراد اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مون سون سیزن میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس کا موثر طریقہ سے استعمال کیا جائے گا۔