قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر حملہ کی مذمت

جمعہ 1 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس چوکی پر حملہ ریاست پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، حکومت اور ادارے حملہ آور ڈاکوئوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں۔ پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم دہشت گردی کیخلاف پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔