ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ اور منتقلی کے صوبائی ایکشن پلان بارے اجلاس

جمعہ 1 اگست 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) کیش لیس اکانومی کے فروغ اور منتقلی کے صوبائی ایکشن پلان کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور بابر خان تنولی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی سمیت انتظامی افسران، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے نمائندے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کےلیے کیش لیس اکانومی سے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے نمائندے کی جانب سے کیش لیس معیشت کے حوالے سے موجودہ اور مستقبل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق کیش لیس اکانومی کی جانب منتقلی ناگزیر ہو چکی ہے جس کےلیے ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے فروغ اور عوامی خدمات کی آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔