پارٹی ورکرز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، میر سلیم احمد کھوسہ

جمعہ 1 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ پارٹی ورکرز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،پارلیمانی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت علی رند، رکن اسمبلی ڈاکٹراشوک کمار اور مسلم لیگ(ن) کے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرورکرز نے صوبائی وزیر کومسائل سے آگاہ کیا۔میرسلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز پارٹی کے اصل اثاثہ ہیں جنہوں نے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے پارٹی پراعتماد کیا اور بحیثیت پارلیمانی لیڈر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے ،پارٹی کی پارلیمانی قیادت عوامی مسائل بلخصوص پارٹی ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔