میرلیاقت لہڑی کی حاجی ولی محمد نورزئی سے ملاقات

جمعہ 1 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پارلیمانی سیکرٹری میرلیاقت لہڑی نے جمعہ کے روز پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے صوبے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔