صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کا ایم پی حاجی زابد ریکی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 1 اگست 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں حاجی زابد ریکی سے اْن کی والدہ کے انتقال پر افسوس و دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ماں کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے ، میری دعائیں اور ہمدردیاں حاجی زابد ریکی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔