امریکا نےغزہ کی صورتحال کو تشویشناک اور خوفناک قرار دے دیا

ہفتہ 2 اگست 2025 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال کو تشویشناک اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم غزہ میں امداد پہنچنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا ہےکہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کو کھانا ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امریکا نے دو ہفتے پہلے غزہ میں امداد کے لیے 60 ملین ڈالر فراہم کیے تھے لیکن ان کے بقول انہیں امریکی انتظامیہ کی فراہم کردہ امداد کے کوئی نتائج نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہیں لیکن انہیں اس کے نتائج دکھائی نہیں دے رہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف کے غزہ پہنچنے سے چند گھنٹے پہلے آیا جو انسانی امداد کے راستے کا جائزہ لینے کے لیے غزہ جا رہے ہیں۔