روس پابندیوں سے نمٹنے میں ماہر ہے، لیکن نئی پابندیاں لگانے کو تیار ہیں ، امریکا

ہفتہ 2 اگست 2025 10:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی قیادت مغربی پابندیوں سے بخوبی نمٹ رہی ہے، تاہم اگر یوکرین کے معاملے پر دس روز کے اندر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

نجی امریکی ٹیلی ویژن نیوز میکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پابندیاں عائد کریں گے، اورروسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان پابندیوں سے نمٹنے میں خاصے ماہر ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ پابندیوں سے کیسے بچا جاتا ہے۔صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حل کے لیے پہلے 50 دن کی مہلت دی تھی، تاہم بعدازاں انہوں نے اس مدت کو گھٹا کر صرف 10 دن کر دیا۔