اسلام آباد انتظامیہ کی کارروائی، مہنگےداموں چینی فروخت کرنے پر 35 دکانیں سیل

ہفتہ 2 اگست 2025 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) اسلام آباد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئےمہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر35 دکانیں سیل کردیں جبکہ ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ ایسے دکانداروں کی نشاندہی کریں جومہنگے دامو ں چینی فروخت کررہے ہیں۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق شہریوں کو حکومتی نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 35 دکانیں سیل اور 4 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ دکانداروں کو منڈی سے ہول سیل ریٹ پر چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،شہریوں کو چینی کی عدم دستیابی ظاہر کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائیاں کر رہے ہیں،دکانداروں کو بروقت چینی کی فراہمی کے لئے فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے 172 روپے فی کلو چینی کے سٹالز بھی فعال ہیں،شہریوں سے التماس ہے کہ مہنگی چینی ہرگز مت خریدیں۔ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے نشاندہی کی بھی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :