پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

ہفتہ 2 اگست 2025 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذبیح اللہ ناگرہ کو چیئرمین ایگزیکٹو جبکہ ملک اشفاق کہوٹ کو بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ہفتہ کے روز پنجاب بار کونسل لاہور کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے ممبران منیر حسین بھٹی، چوہدری بابر وحید سمیت دیگروکلا نے شرکت کی۔پنجاب بار کونسل کے ووٹر زکی تعداد 75 ہے۔ انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔